پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں دوسرے روز بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھی جا رہی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 7 ہزار 100 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 5 لاکھ 33 ہزار 262 روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 6 ہزار 87 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد 10 گرام سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 57 ہزار 186 روپے ہو گئی ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی جہاں سونے کا بھاؤ 71 ڈالر کم ہو کر 5105 ڈالر فی اونس پر آ گیا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 900 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی جس کے بعد مسلسل دوسرے روز قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار ہے۔