مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ اور کشیدہ صورتحال کے باعث آج بھی پاکستان سے مجموعی طور پر 46 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں، جس سے فضائی آپریشن متاثر ہوا اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
کراچی سے بحرین، نجف، دوحہ، مسقط، ابوظبی اور دبئی کے لیے 15 بین الاقوامی پروازیں منسوخ کی گئیں، جبکہ اندرون ملک تربت، گوادر، اسلام آباد اور لاہور کے لیے 9 پروازیں بھی منسوخ کی گئی ہیں۔
اسی طرح لاہور سے دبئی، دوحہ، دمام، جدہ اور ابوظبی جانے والی 9 پروازیں منسوخ ہوئیں، جبکہ اسلام آباد سے کویت، القسیم، ریاض، بحرین اور دمام کے لیے 10 پروازیں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔
پشاور سے دوحہ، ابوظبی، دبئی اور شارجہ کے لیے 10 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں، جبکہ ملتان سے دبئی کے لیے نجی ایئر لائن کی 2 پروازیں بھی منسوخی کی زد میں آئیں۔
دوسری جانب متعدد پروازیں تاخیر کا شکار بھی ہیں، جن میں کراچی سے جدہ، شارجہ، دبئی، مدینہ اور استنبول کے لیے 13 پروازیں شامل ہیں، جبکہ اسلام آباد سے ریاض، ابوظبی، دمام، استنبول، مانچسٹر اور العین کے لیے 12 پروازوں میں تاخیر رپورٹ ہوئی ہے۔