امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران جنگ جاری رکھنے کے اعلان کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس سے توانائی مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال بڑھ گئی ہے۔
عالمی منڈی میں برطانوی خام تیل کی قیمت میں 4 فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 105.55 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، جبکہ امریکی خام تیل بھی بڑھ کر 105 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آ گیا ہے۔
دوسری جانب یو اے ای مربن خام تیل کی قیمت میں 3 فیصد کمی دیکھی گئی، جس کے بعد یہ 103 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہو رہا ہے، جو مارکیٹ میں مختلف رجحانات کی عکاسی کرتا ہے۔
یاد رہے کہ امریکی صدر نے اپنے خطاب میں ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جلد ہی تمام فوجی مقاصد حاصل کر لیے جائیں گے، جبکہ آئندہ دو سے تین ہفتوں میں مزید شدید حملوں کا عندیہ بھی دیا ہے۔