قطر انرجی نے راس لفان ایل این جی پیداواری کمپلیکس پر حملے کے بعد نافذ کی گئی فورس میجر کی مدت میں مزید ایک ماہ کی توسیع کردی ہے۔
قطر کی جانب سے فورس میجر کی مدت اگست 2026 کے اختتام تک بڑھا دی گئی ہے۔
فورس میجر میں توسیع کے باعث پاکستان کو اپنی گیس ضروریات پوری کرنے کے لیے مہنگی اسپاٹ مارکیٹ سے ایل این جی درآمد کرنا پڑ رہی ہے۔
وفاقی وزیر پیٹرولیم و قدرتی وسائل علی پرویز ملک نے بتایا کہ حکومت کو توقع ہے کہ اگر فورس میجر ستمبر میں ختم ہوگئی تو قطر کے ساتھ طویل المدتی معاہدے کے تحت ایل این جی کارگو کی فراہمی دوبارہ معمول پر آجائے گی۔
حکومت کو امید ہے کہ قطر سے ایل این جی کی معمول کی فراہمی بحال ہونے کے بعد اسپاٹ مارکیٹ سے مہنگی گیس کی خریداری پر انحصار کم ہوسکے گا۔





















































































