کراچی: نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے حساس اداروں کے تعاون سے کراچی میں ایک کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر بڑے پیمانے پر سائبر جرائم میں ملوث ایک اہم ہیکر کو گرفتار کر لیا۔
ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم پر 50 لاکھ غیر ملکی شہریوں کے بینک اکاؤنٹس اور دیگر مالیاتی ڈیٹا ہیک کرنے کا الزام عائد ہے، جبکہ اس سے متعلق مزید شواہد بھی حاصل کیے جا رہے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کے قبضے سے اہم شواہد برآمد کر لیے گئے ہیں، جن کی بنیاد پر تفتیش کا عمل جاری ہے۔ حکام کے مطابق تحقیقات کے دوران مزید اہم انکشافات اور دیگر ملزمان کی گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔























































































