اسلام آباد: ایک جانب حکومت کی جانب سے انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) کے ساتھ پرانے معاہدوں پر نظرثانی اور ان سے جان چھڑانے کے دعوے کیے جارہے ہیں، دوسری جانب آئی پی پیز کے ساتھ 30 اور 40 سال کی طویل مدت کے نئے معاہدے کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
مختلف آئی پی پیز کے ساتھ کیے گئے معاہدوں اور ان کی مدت سے متعلق تفصیلات سامنے آگئی ہیں، جن کے مطابق موجودہ حکومت نے بھی 2025 میں چار آئی پی پیز کے ساتھ نئے معاہدے کیے۔
دستیاب تفصیلات کے مطابق موجودہ حکومت نے جامشورو کول پاور پلانٹ کے ساتھ 30 جولائی 2025 کو 30 سال کی مدت کا نیا معاہدہ کیا۔
سامنے آنے والی تفصیلات سے معلوم ہوا ہے کہ بعض پاور پروڈیوسرز کے ساتھ معاہدوں کی مدت 30 سے 40 سال تک ہے۔






















































































