کراچی میں ملیر کینٹ پولیس نے ایک شہری کے اغوا اور رہائی کے لیے ایک کروڑ روپے وصول کرنے کے الزام میں پولیس انسپکٹر کو ایک ساتھی سمیت گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار انسپکٹر رسول بخش اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل سے تعلق رکھتا ہے اور ڈی آئی او لیاقت آباد تعینات ہے۔ تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ شہری کو ملیر کینٹ تھانے کی حدود سے اغوا کیا گیا اور اس کی رہائی کے عوض تاوان لیا گیا۔
ایک الگ کارروائی میں پولیس نے ڈیفنس سے دو مشتبہ جعل سازوں کو بھی گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق ان پر ایک سکیورٹی کمپنی کے نام سے غیرقانونی برانچ قائم کرنے کا الزام ہے۔


















































































