پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان نئے پروگرام کے لیے آج سے باضابطہ مذاکرات شروع ہونگے۔
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان نئے پروگرام کے لیے باضابطہ مذاکرات آج سے شروع ہونگے، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے مشن ڈائریکٹر برائے مشرق وسطیٰ اور وسطی ایشیا ارنسٹو رمیریز ریگو کی سربراہی میں جائزہ مشن آج پاکستان پہنچے گا، جائزہ مشن 7 مئی تک پاکستان میں قیام کرے گا۔
ٹیکنیکل سطح کے مذاکرات میں جائزہ مشن سے اقتصادی ڈیٹا کے بارے میں تبادلہ خیال ہوگا، اس کے علاوہ پالیسی سطح کے مذاکرات کی قیادت مشیر خزانہ حفیظ شیخ کریں گے جس میں پروگرام کی شرائط طے کی جائیں گی اور کامیابی کی صورت میں ایل او آئی سائن کیا جائے گا۔