پہلے روزہ میں شہر کا پارہ متوازن رہا جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے ہیٹ ویو سینٹر کی جانب سے جاری موسم ایڈوائزری کے مطابق اگلے 3 روز کے دوران شہر کا مطلع معتدل جبکہ گرمی کا پارہ 32 سے 34 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق منگل یکم رمضان کو شہر کا درجہ حرارت میں سمندری سمت کی ہوائیں بلا تعطل فعال رہنے کی وجہ سے کمی رہی، شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 5۔26 جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 5.34 ریکارڈ کیا گیا، سمندر کی جنوب مغربی سمت کی ہوائیں 30 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئیں، صبح کے وقت نمی کا تناسب 81 جبکہ شام کے وقت 53 فیصد رہا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔