100 انڈیکس 1,22,281 پوائنٹس کی سطح پر، کاروبار کے آغاز میں 482 پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے تمام سابقہ ریکارڈ توڑتے ہوئے انڈیکس کو تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچا دیا ہے۔ جمعرات کے روز کاروبار کے آغاز پر ہی تیزی دیکھی گئی اور 100 انڈیکس میں 482 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد انڈیکس 1,22,281 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
اس سے قبل بدھ کو بھی مارکیٹ میں مثبت رجحان رہا، جہاں کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس 1,21,799 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ معاشی اشاریوں میں بہتری اور ڈالر کی قیمت میں کمی نے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کیا ہے، جس سے اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل بہتری کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔