نئے ہیڈ کوچ نے مشاورت شروع کر دی، آغا سلمان مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آئے
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ون ڈے کپتان محمد رضوان سے قیادت واپس لیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) آئندہ چند روز میں کپتانی کی تبدیلی سے متعلق حتمی فیصلہ کرے گا، جبکہ آل راؤنڈر آغا سلمان کو ون ڈے فارمیٹ کی قیادت کے لیے مضبوط امیدوار تصور کیا جا رہا ہے۔
نئے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کپتان اور نائب کپتان کے انتخاب کے لیے مشاورت کا آغاز کر دیا ہے، اور فیصلہ کوچنگ اسٹاف کی رائے سے مشروط ہوگا۔ آغا سلمان پہلے بھی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کپتانی کر چکے ہیں اور ان کے نام پر غور کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ محمد رضوان کو اکتوبر 2024 میں دونوں محدود اوورز فارمیٹس کی قیادت سونپی گئی تھی، تاہم چیمپئنز ٹرافی 2025 میں ناقص کارکردگی کے بعد ان سے ٹی ٹوئنٹی کپتانی واپس لے لی گئی تھی۔