وزیراعظم شہباز شریف آج سے تاجکستان کا 2 روزہ دورہ کریں گے، وزیراعظم تاجکستان کے صدر اور وزیراعظم سے ملاقاتیں کریں گے۔
دورے میں دونوں ممالک کے درمیان ہمہ جہتی امور پر معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہوں گے،ترجمان دفترخارجہ کے مطابق وزیراعظم 3 سے 4 جولائی تک قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت اور خطاب کریں گے۔
سربراہی اجلاس میں وزیراعظم اہم علاقائی اور عالمی مسائل پر پاکستان کے نقطہ نظر سے آگاہ کریں گے۔