وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ مذاکرات میں مسئلہ کشمیر سمیت دیگر اہم موضوعات زیر بحث آئیں گے.
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بات چیت میں سرفہرست پوائنٹ سندھ طاس معاہدے کی بحالی ہوگا، اس کے بعد دہشتگردی، کشمیر سمیت دیگر موضوعات زیر بحث آئیں گے۔
انہوں نے کہاکہ ہم نے بھارت کا غرور خاک میں ملا کر رکھ دیا ہے، اب بھارت اپنی طاقت پر غرور نہیں کر سکے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں کمی آئی ہے، اور دونوں ملکوں کے درمیان سیز فائر ہوگیا ہے۔
گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیاکہ ان کی کوششوں کے بعد پاکستان اور بھارت نے سیز فائر کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
بھارت کی جانب سے سیز فائر کے بعد بھی لائن آف کنٹرول پر گولہ باری کی گئی، جس کا پاکستان کی فوج کی بھرپور جواب دیا.
ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کی ہے، لیکن ہم تحمل سے کام لے رہے ہیں، سیز فائر پر مکمل عملدرآمد کے لیے پرعزم ہیں۔