بھاتی جارحیت کے بعد پاک فوج نے عالمی سطح پر دشمن پر اپنی برتری ثابت کردی ہے ۔
بین الاقوامی جریدے دی نیشنل انٹرسٹ نے بھی آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی کے بعد پاک فوج کی برتری کو تسلیم کر لیا ہے، جو اس تاریخی کامیابی کا عالمی اعتراف ہے۔
دی نیشنل انٹرسٹ کے مطابق پانچ بھارتی جنگی طیاروں کو مار گرانا پاکستان کی زبردست کامیابی ہے۔
بین الاقوانی جریدے کی رپورٹ کے مطابق پاک فضائیہ نے جے 10 سی طیاروں اور PL-15 میزائلوں کی مدد سے بھارتی فضائیہ کو بھاری نقصان پہنچایا، رافیل جیسے جدید بھارتی جنگی طیارے تباہ ہونا بھارت کے لیے ناقابلِ تلافی دھچکا ہے۔
دفاعی ماہرین کے مطابق پاکستان کی دفاعی طاقت اور عسکری حکمت عملی نے بھارت کے غرور کو خاک میں ملا دیا، دشمن کو سبق سکھانا پاک فوج خوب جانتی ہے اور حالیہ فتح اس کی روشن مثال ہے۔