سعودی عرب نے رواں برس بھی بچوں کو حج پر لے جانے پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ پالیسی ابتدائی طور پر فروری 2025 میں جاری کی گئی تھی اور اس پر سختی سے عملدرآمد جاری ہے۔سعودی وزارتحج و عمرہ کے مطابق، یہ فیصلہ حج کے دوران شدید رش اور حفاظتی خدشات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ بچوں کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے، اور ہجوم کے دوران کسی ممکنہ حادثے سے بچنے کے لیے یہ قدم ناگزیر تھا۔
سعودی وزارت حج و عمرہ نے وضاحت کی ہے کہ حج ایک بڑی عالمی عبادت ہے، جس میں لاکھوں افراد شریک ہوتے ہیں، اور اس دوران بچوں کے لیے درکار مخصوص سہولیات اور تحفظ کی فراہمی انتہائی مشکل ہو جاتی ہے۔ اسی بنا پر کم عمر بچوں کے حج میں شرکت پر پابندی عائد کی گئی ہے۔