تحریک انصاف کی قیادت سے رابطے مکمل، عید سے قبل یا بعد شمولیت کا اعلان متوقع
سابق گورنر سندھ محمد زبیر عمر کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کے امکانات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق محمد زبیر کی پی ٹی آئی کی سینئر قیادت سے مشاورت مکمل ہو چکی ہے اور ان کی جانب سے شمولیت کی خواہش بھی ظاہر کی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد زبیر کی تحریک انصاف میں شمولیت کا باضابطہ اعلان عید سے پہلے یا بعد کسی بھی وقت متوقع ہے، جبکہ پارٹی کے پیٹرن ان چیف کی جانب سے بھی اس فیصلے پر گرین سگنل دے دیا گیا ہے۔