گلگت بلتستان میں ایک افسوسناک حادثے کے دوران مسافروں سے بھری گاڑی دریا میں جا گری۔ گاڑی میں ڈرائیور سمیت 9 افراد سوار تھے، جن میں سے دو نوجوان تیر کر جان بچانے میں کامیاب ہو گئے، جبکہ باقی سات افراد تاحال لاپتہ ہیں۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق دریا کی تیز اور خطرناک لہروں کے باعث تلاش میں شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں، تاہم لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔
مقامی انتظامیہ نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ متاثرہ خاندان شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی گلگت بلتستان کے ضلع نگر میں باراتیوں کی گاڑی دریا میں گرنے کا واقعہ پیش آیا تھا، جس میں قیمتی جانوں کا نقصان ہوا۔