لاہور کے تعلیمی بورڈز نے جماعت نہم کے سالانہ امتحانات 2026 کے لیے طلبا کی رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی ہے، جس سے ہزاروں سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کے طلبا کو فائدہ پہنچے گا۔
لاہور بورڈ کے ترجمان کے مطابق اب تعلیمی ادارے 20 جولائی 2025 تک جماعت نہم کے طلبا کی رجسٹریشن مکمل کر سکتے ہیں۔ اس سہولت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے تمام سرکاری و نجی امیدوار بورڈ کے تحت منعقدہ سال 2026 کے امتحانات میں شرکت کے اہل ہوں گے۔
ترجمان نے مزید وضاحت کی کہ جو طلبا مقررہ تاریخ تک رجسٹریشن نہیں کرا سکیں گے، ان کے لیے 600 روپے لیٹ فیس کے ساتھ رجسٹریشن کی سہولت 21 جولائی سے 4 اگست 2025 تک دستیاب ہو گی۔
بورڈ کی جانب سے تعلیمی اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ طلبا کی بروقت رجسٹریشن کو یقینی بنائیں تاکہ امتحانات کی تیاری کا عمل بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رہ سکے۔