اداکارہ فریال محمود کے نازیبا لباس میں ایک اور ویڈیو نے پورے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا۔
فریال محمود ورسٹائل اداکاراؤں میں شمار کی جاتی ہیں جنہوں نے ڈراما سیریل بھیگی پلکیں، بابا جانی، آپ کے لیے، رقیب سے، ببّن خالہ کی بیٹیاں، داسی، میرا یار ملا دے اور گستاخ جیسے مشہور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر بکھیرے۔
علاوہ ازیں انہوں نے فلم ’چکر’ میں بھی اداکاری کی لیکن اداکاری سے زیادہ انکا سوشل میڈیا پر ایکٹیو رہنا وجہ شہرت بنتا ہے۔
کیونکہ اداکارہ اب اپنے انداز و حرکات سے متنازع اداکاراؤں کی فہرست میں شمار ہوچکی ہیں جسکی بڑی وجہ انکا بولڈ ڈریسنگ سینس اور متنازع ویڈیوز ہیں۔
ہر بار کی طرح اس مرتبہ بھی فریال محمود نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی جس میں انکے بولڈ اوتار دیکھ کر صارفین آگ بگولہ ہوگئے۔
مذکورہ ویڈیو کلپ میں فریال محمود مونوکروم سیٹنگ پر رقص کرتی نظر آئیں جبکہ اس موقع پر انہوں نے انتہائی اور چھوٹے لباس میں ڈانس موووز کرکے ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی ٹوپوں کا رُخ اپنی جانب موڑ دیا ہے ۔
’نہیں جینا’گانے کے بول پر فریال کی اداؤں سے زیادہ انکا لباس توجہ کا مرکز بنا جو ایک مسلمان ہونے کے ناطے انکے فینز کو غمزدہ کرگیا۔
ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے فریال محمود نے کیپشن میں اپنے فینز کو بتایا کہ،’یہ پچھلے سال کی ویڈیو ہے جو کبھی پوسٹ نہیں کی تھی کیونکہ مجھے لگتا تھا کہ میں موٹی لگ رہی ہوں۔’
فریال نے لکھا کہ،‘لیکن اب جب میں پیچھے دیکھتی ہوں تو سوچتی ہوں کہ اتنی بھی بری نہیں تھی!شاید سب کچھ نظرئیے کی بات ہے اگر آپ محبت سے دیکھیں تو صرف خوبصورتی ہی نظر آتی ہے’۔
فریال محمود نے مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے مزید لکھا کہ،‘جائیں، اپنے لیے کچھ مزیدار کھانے کی چیز لے آئیں!اور میں اپنے لیے کچھ کپڑے خریدنے جا رہی ہوں!’۔
تاہم اس ویڈیو کے منظرعام پر آنے کے بعد ایک سوشل میڈیا صارف نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ،‘نہ شرم آتی ہے اور نہ ہی ڈانس۔‘
ایک اور صارف نے لکھا کہ،’انہیں تو شرم بھی نہیں آتی۔’
لیکن حیران کن بات یہ تھی اس پوسٹ پر منفی کمنٹس سے زیادہ تعریفیں تبصرے تھے جس میں فریال کے ڈانس مووز کی تعریف کی گئی تھی۔