ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا امکان پیدا ہو گیا ہے، کیونکہ سی پی پی اے نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ 37 پیسے کمی کی باقاعدہ درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی میں جمع کرا دی ہے۔ اگر یہ درخواست منظور ہو گئی تو صارفین کو آئندہ ماہ بجلی کے بلوں میں نمایاں ریلیف ملنے کا امکان ہے۔
نیپرا سی پی پی اے کی جانب سے بجلی کے نرخوں میں کمی کی درخواست پر 29 اکتوبر کو سماعت کرے گا، جس کے بعد فیصلہ متوقع ہے۔ اس اقدام کا مقصد صارفین پر مالی بوجھ کم کرنا اور بجلی کے نرخوں کو عالمی ایندھن کی قیمتوں میں کمی کے مطابق ایڈجسٹ کرنا ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے زرعی اور صنعتی صارفین کے لیے بھی ایک جامع اور طویل المدتی ریلیف پیکیج تیار کرنے کی تیاری شروع کر دی ہے، جس کے ذریعے بجلی کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر کمی ممکن ہو سکے گی۔ اس پیکیج کے تحت آئندہ تین سال کے دوران فی یونٹ 14 روپے تک کی کمی متوقع ہے، جس سے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہونے کی توقع کی جا رہی ہے۔