چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کی بحالی کے بغیر پاکستان اور بھارت کے درمیان پائیدار امن کا قیام ممکن نہیں۔
اسلام آباد میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پانی صرف جغرافیے کا نہیں بلکہ خوراک، مستقبل اور انسانی زندگی کا بنیادی مسئلہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں کشیدگی اور بندش کے خدشات نے عالمی معیشت کو متاثر کیا، جس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ آبی گزرگاہوں کی اہمیت عالمی امن اور اقتصادی استحکام کے لیے کتنی زیادہ ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ دریائے سندھ کا پانی پاکستان کی بقا اور زندگی کی ضمانت ہے، اس لیے آبی وسائل کے تحفظ کو انتہائی اہمیت دی جانی چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سمندری گزرگاہوں یا آبی وسائل کو بطور ہتھیار استعمال کرنا عالمی امن، علاقائی استحکام اور بین الاقوامی قوانین کے لیے خطرناک رجحان ہے۔





















































































