وفاقی حکومت نے صرف ایک ہفتے کے دوران پیٹرول پر عائد پیٹرولیم لیوی میں مجموعی طور پر 15 روپے 86 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا۔
اعداد و شمار کے مطابق اگر حکومت پیٹرولیم لیوی میں یہ اضافہ نہ کرتی تو آج پیٹرول کی قیمت موجودہ نرخ سے 15 روپے 86 پیسے فی لیٹر کم ہوتی۔
اس صورت میں پیٹرول کی قیمت 310 روپے 71 پیسے فی لیٹر کے بجائے 294 روپے 85 پیسے فی لیٹر بنتی۔
دستاویزات کے مطابق 3 جولائی تک پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی 64 روپے 14 پیسے فی لیٹر تھی۔
بعد ازاں حکومت نے 4 جولائی سے لیوی میں 6 روپے 22 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا، جبکہ 11 جولائی سے مزید 9 روپے 64 پیسے فی لیٹر بڑھا دیے۔
ان دونوں اضافوں کے بعد پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی بڑھ کر 80 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
حکومت کی جانب سے مقرر کردہ موجودہ قیمت کے مطابق ملک میں پیٹرول 310 روپے 71 پیسے فی لیٹر فروخت کیا جا رہا ہے۔






















































































