متحدہ عرب امارات میں امریکی سفارتخانے نے 15 جولائی تک قونصلر اپائنٹمنٹس منسوخ کرنے کا اعلان کردیا۔
دبئی میں امریکی قونصل خانے میں بھی 15 جولائی تک قونصلر سروسز متاثر ہوں گی، یہ فیصلہ علاقائی سیکیورٹی صورتحال کے باعث کیا گیا۔
امریکی سفارت خانے نے کہا کہ مقررہ تاریخوں پر اپائنٹمنٹ رکھنے والے افراد سفارت خانے نہ آئیں، نئی اپائنٹمنٹ سے متعلق درخواست گزاروں سے خود رابطہ کیا جائے گا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق عرب امارات سے غیرہنگامی امریکی سرکاری عملے کو باہر منتقل کردیا گیا ہے۔
امریکی سفارتخانے کے مطابق معمول کی تمام امریکی ویزا سروسز تاحکم ثانی معطل رہیں گی، پاسپورٹ اور دیگر ہنگامی قونصلر خدمات ای میل کے ذریعے فراہم کی جائیں گی۔























































































