سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ مک گیا شو گو نواز گو ہوگیا۔
فیصل واوڈا کا کہنا تھاکہ سیل لگ گئی ہے، بیوپاری اسلام آباد آچکےہیں۔
انہوں نے کہا کہ مک گیا شو، گو نواز گو ہوگیا۔
ان کا کہنا تھاکہ کراچی میں ایم کیوایم کچھ زیادہ ہی سیٹیں لے رہی ہے، کراچی میں سرپرائز ہوگیا۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ پیپلزپارٹی آزادامیدواروں کےساتھ اپوزیشن میں بیٹھےگی تو 6،7 ماہ میں سارا مک جائے گا، سیل لگ گئی ہے، بیوپاری اسلام آباد آچکےہیں۔
ان کا کہنا تھاکہ میں جوکہہ رہاہوں آئندہ 72 گھنٹوں میں سامنے آجائے گا، توقع یہی تھی کہ آزاد امیدوار کو برتری رہےگی، آزاد کے کھیل میں جونیجو کے دور کو یاد رکھنا چاہیے، اسلام آباد میں ونٹر فیئر کھل چکی ہے، 12 بجے پتا چل جائےگا۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ لولا لنگڑا اقتدار بھی ن لیگ کا آخری اقتدار ہوگا، پی ٹی آئی کی مقبولیت نفرت کی بنیاد پر پڑی ہے، پی ٹی آئی کی اپنی مقبولیت اور پی ڈی ایم حکومت سے نفرت ایک لہرکی بنیاد بنی۔
ان کا کہنا ہے کہ گٹھیا اور ذاتیات پرمبنی فیصلے سنائیں گے تو ردعمل ہی آئےگا، ہمارے قانونی ڈھانچے کے اندرونی مسائل کا تدارک کرنا ضروری ہے، جب چاہیں آپ کسی کوگھربھیج دیتےہیں،جب چاہیں معاف کردیتےہیں۔