قطر نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان دوحہ میں جاری بالواسطہ مذاکرات میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے اور آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات کے بعد مذاکرات دوبارہ شروع کیے جائیں گے۔
قطری حکام کے مطابق ایران کے سابق سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی تدفین کے بعد دونوں ممالک مذاکراتی عمل کو آگے بڑھائیں گے۔
دوسری جانب پاکستان نے بھی اس حوالے سے اسی نوعیت کا مؤقف اختیار کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایران اور امریکا نے آنے والے دنوں میں مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ دوحہ میں پاکستانی اور قطری ثالثوں کی امریکی اور ایرانی مذاکرات کاروں کے ساتھ الگ الگ ملاقاتیں ہوئیں، جن میں اسلام آباد مفاہمتی یادداشت سے متعلق مختلف امور پر مثبت پیش رفت ہوئی۔
دفتر خارجہ کے مطابق یہ پیش رفت لوسرن سربراہی اجلاس میں طے پانے والے نکات کو آگے بڑھانے کی کوششوں کا تسلسل ہے۔






















































































