ایران کی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی حملوں کے جواب میں بحرین اور کویت میں واقع امریکی فوجی اڈوں اور تنصیبات پر میزائل اور ڈرون حملے کیے گئے ہیں۔
ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے IRIB کے مطابق پاسداران انقلاب نے اپنے بیان میں کہا کہ ابتدائی جوابی کارروائی کے دوران بحریہ اور ایرو اسپیس فورس نے مشترکہ میزائل اور ڈرون آپریشن کیا۔
پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا کہ بحرین اور کویت میں امریکی فوج کی 85 اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔
بیان میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ کارروائی کے دوران ایک امریکی MQ-9 ڈرون مار گرایا گیا۔
ایران کا یہ دعویٰ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی فوج نے منگل کے روز ایران پر فضائی حملوں کی نئی لہر شروع کی۔
دوسری جانب امریکا نے ایران کو تیل فروخت کرنے کی اجازت دینے والا لائسنس بھی منسوخ کردیا ہے۔
آبنائے ہرمز میں 3 آئل ٹینکرز پر نامعلوم حملوں کے بعد خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے، جس کے باعث پہلے سے موجود نازک جنگ بندی بھی دباؤ کا شکار ہوگئی ہے۔





















































































