سعودی قیادت والے اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی نے کہا ہے کہ فضائی دفاع نے مدینہ کے علاقے میں ایک ڈرون کو روک کر تباہ کر دیا۔
اتحاد اس سے پہلے بھی مکہ اور مدینہ کو ڈرونز اور میزائلوں سے نشانہ بنانے کی کوششوں کے دعوے کر چکا ہے۔ یمن کے حوثیوں نے ان دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے سعودی عرب کے مقدس شہروں پر حملوں میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔
تازہ واقعے میں ڈرون کہاں سے آیا، اسے کس نے بھیجا اور اس کا ممکنہ ہدف کیا تھا، اس بارے میں مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

















































































