بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان کو ممبئی ہائی کورٹ سے فائرنگ کیس میں ملوث ملزم کی موت کے معاملے پر ریلیف مل گیا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ممبئی ہائی کورٹ نے فائرنگ کیس میں ملوث ملزم انوج تھاپن کی مبینہ طور پر پولیس کی حراست میں موت کے معاملے پر سی بی آئی تحقیقات کی درخواست سے سلمان خان کا نام خارج کرنے کا حکم دیا ہے
یاد رہے کہ انوج تھاپن کو پولیس نے سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کرنے والے ملزمان کو اسلحہ فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا اور اس نے یکم مئی کو پولیس کی حراست میں خود کشی کر لی تھی۔
بعد ازاں انوج تھاپن کے اہلِ خانہ نے یہ الزام لگایا تھا کہ اسے جیل میں قتل کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے ملزم کی والدہ ریتا دیوی نے 3 مئی کو ممبئی ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس میں سلمان خان کا نام بھی شامل ہے۔