انگلش ویٹالٹی ٹی ٹونٹی بلاسٹ ٹورنامنٹ میں بابر اعظم سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز میں دوسرے نمبر پر آگئے۔
انگلش ویٹالٹی ٹی ٹونٹی بلاسٹ میں بابر اعظم نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ بابراعظم نے اب تک ا نگلش ویٹالٹی ٹی ٹونٹی بلاسٹ ٹورنامنٹ میں 267 رنز اسکور کیے ہیں۔ بابر اعظم پہلی پوزیشن سے صرف 5 رنز دور ہیں. ان سے آگے 272 رنز کے ساتھ میڈلسیکس کے ڈیوڈ ملن ہیں. جنھوں نے 6 میچز میں 54.40 کی اوسط سے رنز بنائیں ہیں جس میں ایک سنچری بھی شامل ہے.
بابر اعظم نے 6 میچز میں 53.40 کی اوسط سے 267 رنز بنائے جن میں 29 چوکے اور 6 چھکے شامل ہیں۔ بابر اعظم نے ٹورنامنٹ میں 152.02 کے اسٹرائیک ریٹ سے رنز بنائے ہیں۔
واضح رہے کہ بابر اعظم ٹی ٹونٹی بلاسٹ میں سمر سیٹ کاؤنٹی کی نمائندگی کر رہے ہیں جبکہ وہ اب تک ٹورنامنٹ میں دو نصف سنچریاں بھی بنا چکے ہیں۔ بابر اعظم نے سسیکس کے خلاف 83 رنز اور ہیمپشائر کے خلاف 95 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ سرے کے خلاف شاندار 43 رنز کی اننگز کھیلی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ میں کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے والے قومیی کرکٹرز کی مکمل کاؤنٹی سیزن کھیلنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے قومی کرکٹرز کو آگاہ کیا ہے کہ انگلش کاؤنٹی کے بجائے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن میں شرکت ضروری ہے۔