مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت کے گھر پہنچ گئے ہیں، دونوں کی ملاقات میں سیٹ اجسٹمنٹ اور سیاسی اتحاد پر بھی غور ہوگا۔
ن لیگ کے قائد نواز شریف ملاقات کے لئے ق لیگ کے صدر چوہدری شجاعت کی رہائش گاہ پہنچ گئے ہیں۔ شہبازشریف، مریم نواز، راناثنااللہ اور ایازصادق بھی ان کے ہمراہ ہیں۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف اور چوہدری شجاعت کے مابین ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال بارے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ آج کی ملاقات میں ن لیگ اور ق لیگ کے درمیان سیٹ اجسٹمنٹ اور سیاسی اتحاد پر بھی غور ہوگا۔