تحریک انصاف نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے قرارداد قومی اسمبلی میں جمع کرا دی۔
اس قرارداد پر 13اراکین قومی اسمبلی کی جانب سے دستخط کیے گئے، قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے خلاف مقدمات ختم کیے جائیں۔
قرارداد کے متن کے مطابق بانی پی ٹی آئی پر مقدمات ختم کیے جائیں اور انہیں رہا کیا جائے، ان کے مقدمات اور قانون کا غلط استعمال ختم کیا جائے۔
بانی پی ٹی آئی کے خلاف مقدمات سیاسی ہیں جن کی کوئی حیثیت نہیں، ان پر مقدمات قوم و ملک کے مفاد میں نہیں،قرارداد میں عمران ریاض خان اور اسد طور کے خلاف مقدمات ختم کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔