پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کے تمام سابقہ ریکارڈز ٹوٹ گئے۔
آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز سے ہی اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے اور ایک موقع پر 100 انڈیکس میں 9929 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا اور 100 انڈیکس کو 117104 پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔
تاریخ میں پہلی بارمارکیٹ ٹریڈنگ کے دوران 9ہزار929پوائنٹس اضافے تک ایک ساتھ ٹریڈ ہوئی،کاروبار کے آغاز پر ریکارڈ تیزی پر کاروباری سرگرمیوں کو ایک گھنٹے کے لیے معطل کر دیا گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک گھنٹے کی معطلی کے بعد کاروبار کا آغاز ہوا جس کے بعد بھی تیزی برقرار رہی، 100 انڈیکس 9475 پوائنٹس کے اضافے سے 116650پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔
گزشتہ کاروباری روز میں 100 انڈیکس مثبت رہا۔ گزشتہ کاروباری دن 100 انڈیکس 3 ہزار 647 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 7174 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔