شمالی وزیرستان اور چترال میں کارروائی کے دوران سات بھارتی سپانسرڈ دہشتگرد ہلاک جبکہ لیفٹیننٹ سمیت چار جوانوں نے جامِ شہادت نوش کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ ناکام بنا دیا گیا، سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کے دوران چھ بھارتی سپانسرڈ دہشتگرد جہنم واصل ہو گئے جبکہ چار جوان دھرتی ماں پر شہید ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ دانیال اسماعیل، نائب صوبیدار کاشف رضا، لانس نائیک فیاقت علی اور سپاہی محمد حمید نے دشمنوں سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔
ادھر چترال میں کارروائی کے دوران ایک اور بھارتی ایجنٹ مارا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کا علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے، پاکستانی قوم بھارتی دہشتگردی کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ہے، شہداء کی قربانیاں ہمارے حوصلے کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ دانیال اسماعیل شہید کا تعلق ضلع مردان سے ہے، لیفٹیننٹ دانیال اسماعیل شہید کی عمر تیئیس سال ہے، لیفٹیننٹ دانیال اسماعیل شہید نے سات ماہ قبل پاک فوج میں شمولیت اختیار کی۔
لیفٹیننٹ دانیال اسماعیل کے والد پاکستان ایئر فورس میں سول ڈرائیور ہیں، لیفٹیننٹ دانیال اسماعیل شہید کے سوگواران میں والد اور بھائی شامل ہیں۔
اکتالیس سالہ نائب صوبیدار کاشف رضا شہید کا تعلق ضلع چکوال سے ہے، نائب صوبیدار کاشف رضا شہید نے اکیس سال تک دفاع وطن کا مقدس فریضہ سرانجام دیا، نائب صوبیدار کاشف رضا شہید کے سوگواران میں اہلیہ، ایک بیٹی اور دو بیٹے شامل ہیں۔
پینتیس سالہ لانس نائیک فیاقت علی شہید کا تعلق ضلع ہری پور سے ہے، لانس نائیک فیاقت علی شہید نے پندرہ سال پاک فوج میں خدمات سرانجام دیں، لانس نائیک فیاقت علی شہید کے سوگواران میں اہلیہ، ایک بیٹی اور تین بیٹے شامل ہیں۔
چھببیس سالہ سپاہی محمد حمید شہید کا تعلق ضلع ایبٹ آباد سے ہے، سپاہی محمد حمید شہید نے چھ سال دفاع وطن کا فریضہ سرانجام دیا، سپاہی محمد حمید شہید کے سوگواران میں والدہ شامل ہیں۔