امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ورجینیا میں منعقدہ امریکی بحریہ کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی، جہاں انہوں نے روایتی انداز میں رقص کیا اور حاضرین کی توجہ کا مرکز بن گئے۔
اس موقع پر ان کی اہلیہ ملانیا ٹرمپ بھی ان کے ہمراہ تھیں، جنہوں نے تقریب میں موجود مہمانوں کے ساتھ خوشگوار لمحات گزارے۔ تقریب کے دوران ٹرمپ نے امریکی بحریہ کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ بحریہ نے ملک کے دفاع میں ہمیشہ نمایاں کردار ادا کیا ہے۔
اپنے خطاب میں صدر ٹرمپ نے بتایا کہ ہفتے کے روز وینزویلا کے ساحل کے قریب منشیات اسمگلنگ میں ملوث ایک اور کشتی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سمندری راستوں کے ساتھ ساتھ زمینی راستوں سے ہونے والی منشیات کی اسمگلنگ پر بھی مؤثر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔