صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے اوگرا ترمیمی آرڈیننس 2026ء پر دستخط کر دیے، جس کے تحت اوگرا آرڈیننس 2002ء کی بعض دفعات میں ترمیم کی گئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق صدرِ مملکت نے اوگرا آرڈیننس 2002ء کی دفعات 2 اور 3 میں ترمیم سے متعلق آرڈیننس جاری کر دیا ہے۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ یہ آرڈیننس وزیراعظم شہباز شریف کے مشورے پر جاری کیا گیا۔
حکومتی اعلامیے کے مطابق ترمیمی آرڈیننس فوری طور پر نافذ العمل ہوگا، جبکہ اس کی مزید قانونی کارروائی آئینی تقاضوں کے مطابق مکمل کی جائے گی۔






















































































