وینزویلا میں آنے والے تباہ کن زلزلوں کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 3 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
وینزویلا کی وزارتِ اطلاعات و نشریات کے مطابق 24 جون کو ملک میں 7.2 اور 7.5 شدت کے دو انتہائی ہولناک زلزلے آئے تھے، جنہوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی۔
حکام نے تصدیق کی ہے کہ زلزلوں کے نتیجے میں اب تک 3 ہزار 342 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ متاثرہ علاقوں میں امدادی اور ریسکیو کارروائیاں بدستور جاری ہیں۔
اطلاعات کے مطابق امدادی سرگرمیوں میں 3 ہزار سے زائد بین الاقوامی امدادی کارکنوں کے ساتھ تقریباً 30 ہزار مقامی اہلکار بھی شریک ہیں۔




















































































