سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر کی ضمانت منظور کرلی گئی۔
مردان کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس کے جج محمد زیب نے اسد قیصر کی درخواست ضمانت پر مساعت کی، عدالت نے اسد قیصر کی ضمانت ایک لاکھ روپے مچلکوں کے عوض منظور کی۔
واضح رہے کہ اسد قیصر کو ایک کیس میں رہائی کے بعد دوبارپہ گرفتار کیا گیا تھا اور وہ 14 روزہ جوڈشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔
قبل ازیں رہنما اینٹی کرپشن عدالت کے جج بابر علی خان نے اسد قیصر کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا جس کے بعد پولیس پی ٹی آئی رہنما کو صوابی سے گرفتار کرکے چارسدہ روانہ ہوگئی تھی۔
گزشتہ دنوں پشاورہائی کورٹ نے اسد قیصر کی باربار گرفتاری پر حکومت سے جواب طلب کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ یہ کیا مذاق ہے، ضمانت ملنے کے بعد دوسرے مقدمے میں گرفتار کرتے ہیں، قانون اس پر کیا کہتا ہے یہ دیکھیں گے۔