اشتہار
Monday, January 13, 2025
کوئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
Sindh Forest
پاک الرٹس - سنسنی نہیں خبر
پاک الرٹس English
  • پاک الرٹس یوٹیوب چینل
  • ٹیکنالوجی
  • کاروبار
  • صحت
  • موسم
  • شوبز
  • کھیل
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • صفحہ اول
کوئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
پاک الرٹس - سنسنی نہیں خبر
پاک الرٹس - سنسنی نہیں خبر
کوئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
صفحہ اول پاکستان

جرنیلوں اور بیوروکریٹس نے ملک کا نظام سنبھال لیا ہے، چیف جسٹس

5 months پہلے
میں پاکستان, اہم خبریں, تازہ ترین
جرنیلوں اور بیوروکریٹس نے ملک کا نظام سنبھال لیا ہے، چیف جسٹس — پاک الرٹس: سنسنی نہیں، صرف خبر‫‬ - PakAlerts.net — قابل اعتماد ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم عالمی امور، تازہ ترین خبریں, سیاست, ٹیکنالوجی، کھیل، معیشت، تفریح، صحت، تعلیم، اور بہت کچھ ایک جگہ پر۔
اشتہار
اشتہار

 اسلام آباد: سپریم کورٹ نے چیئرپرسن وائلڈ لائف بورڈ رعنا سعید کی برطرفی روک دی، وائلڈ لائف بورڈ کو وزارت داخلہ کے ماتحت کرنے کے نوٹی فکیشن پر بھی عمل درآمد روک دیا، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ جرنیلوں اور بیوروکریٹس نے ملک کا نظام سنبھال لیا ہے اٹارنی جنرل کو کچھ پتا ہی نہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں مارگلہ نیشنل پارک میں کمرشل سرگرمیوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، سپریم کورٹ نے کابینہ سیکرٹری کامران علی افضل اور اٹارنی جنرل کو فوری طلب کیا۔ سپریم کورٹ نے نجی ریسٹورنٹ مونال کے مالک لقمان علی افضل کو بھی طلب کیا۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے معاملہ وزیر اعظم کے نوٹس میں لانے کی ہدایت کی۔

عدالت کو بتایا گیا کہ چیئرمین وائلڈ لائف بورڈ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، عدالتی حکم کے بعد محکمہ وائلڈ لائف کو وزارت داخلہ کے ماتحت کردیا گیا۔

چیف جسٹس نے کہا کہ وزارت داخلہ کا کام تو امن و عامہ کے معاملہ کو دیکھنا ہے، عدالت کے قومی اثاثہ کے تحفظ کے حکم کی سنگین خلاف ورزی کی گئی، حکومتی اقدامات سے عدالتی فیصلے کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی، نجی ہوٹل کے مالک کابینہ سیکرٹری کے کیا لگتے ہیں؟ کیا کابینہ سیکرٹری نجی ہوٹل مالک کے بھائی نہیں؟  کابینہ سیکرٹری نے وائلڈ لائف بورڈ چیئرمین کو ہٹانے کی سمری وزیر اعظم سے منظور کروائی۔

عدالت نے اٹارنی جنرل سیکرٹری کابینہ اور نجی ہوٹل کے مالک کو طلب کرکے کیس میں وقفہ کردیا۔ اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان کمرہ عدالت پہنچے۔ عدالت نے سیکریٹری کابینہ سے متعلق پوچھا اور کہا کہ سیکرٹری کابینہ کو کابینہ اجلاس سے فوری باہر بلائیں اور عدالت لائیں، اٹارنی جنرل صاحب آج اہم فیصلہ کرنا ہے۔

دوران سماعت سپریم کورٹ نے مارگلہ ہلز نیشنل پارک وزارت داخلہ کو منتقلی پر حکومت سے جواب مانگ لیا، عدالت نے سی ڈی اے سے مارگلہ ہلز پر قائم ہاؤسنگ منصوبے پائن سٹی کی تفصیلات طلب کرلیں۔

اٹارنی جنرل نے رعنا سعید کی برطرفی اور نیشنل پارک کی منتقلی کا معاملہ وزیراعظم کے نوٹس میں لانے کی یقین دہانی کرادی،  اٹارنی جنرل کی یقین دہانی پر عدالت نے سماعت 15 اگست تک ملتوی کردی۔

چیف جسٹس نے کہا کہ جرنیلوں اور بیوروکریٹس نے ملک کا نظام سنبھال لیا ہے، اٹارنی جنرل آپ کو علم ہی نہیں کہ چیزیں کیسے ہو رہی ہیں۔

دوران سماعت سیکرٹری کابینہ کی جانب سے وزیراعظم کو صاحب کہنے پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ انہیں پرائم منسٹر کہیں یا شہباز شریف صاحب کہیں؟ انگریزی میں پرائم منسٹر صاحب کوئی لفظ نہیں ہے، غلامی کی زنجیریں توڑ دیں، وزیراعظم صاحب نہیں ہوتا اگر شہباز شریف صاحب کہیں تو سمجھ آتی ہے۔

سیکرٹری کابینہ کامران افضل نے کہا کہ نیشنل پارک وزارت داخلہ کو دینے کی سمری میں نے نہیں بھیجی تھی، وزیراعظم نے خود حکم جاری کیا تھا جو مجھ تک پہنچا۔

چیف جسٹس نے کہا کہ آپ نے وزیراعظم کو کہا نہیں کہ یہ رولز کی خلاف ہے؟

سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی نے کہا کہ جوڈیشل ریویو کا اختیار عدالتوں کو حاصل ہے اس سے زیادہ کچھ نہیں کہوں گا۔

اٹارنی جنرل کی وائلڈ لائف بورڈ کو وزارت داخلہ کے ماتحت نہ کرنے کی یقین دہانی

اسی ضمن میں وائلڈ لائف بورڈ مینجمنٹ آفس اور چیئر پرسن کی تبدیلی سے متعلق سماعت ہوئی۔ اٹارنی جنرل نے وائلڈ لائف بورڈ وزارت داخلہ کے ماتحت کرنے کے عمل کو روکنے کی یقین دہانی کرادی۔ اٹارنی جنرل نے چیئرپرسن وائلڈ لائف بورڈ کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹی فکیشن بھی واپس لینے کی یقین دہانی کرادی۔

سپریم کورٹ نے چیئرپرسن وائلڈ لائف بورڈ رعنا سعید کی برطرفی روک دی۔ وائلڈ لائف بورڈ کو وزارت داخلہ کے ماتحت کرنے کے نوٹی فکیشن پر بھی عمل درآمد روک دیا گیا۔ اٹارنی جنرل نے کہا کہ منگل کو کابینہ کا اجلاس ہوگا اس میں معاملہ وزیر اعظم کے علم میں لاؤں گا۔

سپریم کورٹ نے معاملہ وزیر اعظم کے نوٹس میں لانے کی ہدایت کردی اور پائن سٹی سے متعلق تفصیلات طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 15 اگست تک ملتوی کردی۔

ٹیگز: اسلام آبادچیف جسٹسسپریم کورٹوائلڈ لائف بورڈوزارت داخلہ
شیئرٹویٹبھیجیںپنشیئر
اشتہار
پچھلا دیکھیں

ڈیل نہیں ہو رہی ، عمران خان 9 مئی واقعات کی سی سی ٹی وی فوٹیج کیلئے کیس کرینگے ، عمر ایوب

اگلا دیکھیں

کراچی میں ٹی بی کے کیسز میں اضافہ، ہر 4 میں سے 3 ٹیسٹ مثبت آنے لگے

متعلقہ پوسٹس

چیمپیئنز ٹرافی کے لیے آسٹریلوی اسکواڈ کا اعلان، پیٹ کمنز کپتان ہوں گے — پاک الرٹس: سنسنی نہیں، صرف خبر‫‬ - PakAlerts.net — قابل اعتماد ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم عالمی امور، تازہ ترین خبریں, سیاست, ٹیکنالوجی، کھیل، معیشت، تفریح، صحت، تعلیم، اور بہت کچھ ایک جگہ پر۔
اہم خبریں

چیمپیئنز ٹرافی کے لیے آسٹریلوی اسکواڈ کا اعلان، پیٹ کمنز کپتان ہوں گے

5 hours پہلے
10

2 مرتبہ ٹورنامنٹ چیمپیئن آسٹریلیا نے آئی سی سی مینز چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے اپنے ابتدائی 15 کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، اس اعلان کی خبر ان کے کپتان پیٹ کمنز کی واپسی کے باعث سرخیوں میں شامل ہے۔ حال ہی میں اس بات کی...

مزید پڑھیںDetails
سرفراز احمد کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے راہیں جدا کرنے کا اعلان — پاک الرٹس: سنسنی نہیں، صرف خبر‫‬ - PakAlerts.net — قابل اعتماد ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم عالمی امور، تازہ ترین خبریں, سیاست, ٹیکنالوجی، کھیل، معیشت، تفریح، صحت، تعلیم، اور بہت کچھ ایک جگہ پر۔

سرفراز احمد کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے راہیں جدا کرنے کا اعلان

6 hours پہلے
10
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج 2025 معاہدے پر دستخط — پاک الرٹس: سنسنی نہیں، صرف خبر‫‬ - PakAlerts.net — قابل اعتماد ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم عالمی امور، تازہ ترین خبریں, سیاست, ٹیکنالوجی، کھیل، معیشت، تفریح، صحت، تعلیم، اور بہت کچھ ایک جگہ پر۔

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج 2025 معاہدے پر دستخط

6 hours پہلے
10
لاس اینجلس کی آگ میں آسٹریلوی اداکار کی ہلاکت، والدہ نے آخری لمحات کی کہانی سنادی — پاک الرٹس: سنسنی نہیں، صرف خبر‫‬ - PakAlerts.net — قابل اعتماد ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم عالمی امور، تازہ ترین خبریں, سیاست, ٹیکنالوجی، کھیل، معیشت، تفریح، صحت، تعلیم، اور بہت کچھ ایک جگہ پر۔

لاس اینجلس کی آگ میں آسٹریلوی اداکار کی ہلاکت، والدہ نے آخری لمحات کی کہانی سنادی

6 hours پہلے
10
مہنگائی کا طوفان بے قابو! سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئی — پاک الرٹس: سنسنی نہیں، صرف خبر‫‬ - PakAlerts.net — قابل اعتماد ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم عالمی امور، تازہ ترین خبریں, سیاست, ٹیکنالوجی، کھیل، معیشت، تفریح، صحت، تعلیم، اور بہت کچھ ایک جگہ پر۔

مہنگائی کا طوفان بے قابو! سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

7 hours پہلے
10

عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ تیسری بار مؤخر

7 hours پہلے
10

EXAMPLEARTICLE

18 hours پہلے
10

سعودی عرب ، عمرہ اور وزٹ ویزا کے حامل مسافروں کیلئے نئی سفری ہدایات جاری کر دی گئیں

3 days پہلے
10

کراچی: ٹرک کی ٹکر سے مزید 4 موٹر سائیکل سوار جاں بحق

3 days پہلے
10

لاہور قلندرز نے انگلینڈ کےڈیرن گف کی بطور ہیڈ کوچ خدمات حاصل کر لی

3 days پہلے
10
اگلا دیکھیں
کراچی میں ٹی بی کے کیسز میں اضافہ، ہر 4 میں سے 3 ٹیسٹ مثبت آنے لگے — پاک الرٹس: سنسنی نہیں، صرف خبر‫‬ - PakAlerts.net — قابل اعتماد ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم عالمی امور، تازہ ترین خبریں, سیاست, ٹیکنالوجی، کھیل، معیشت، تفریح، صحت، تعلیم، اور بہت کچھ ایک جگہ پر۔

کراچی میں ٹی بی کے کیسز میں اضافہ، ہر 4 میں سے 3 ٹیسٹ مثبت آنے لگے

مہم جوئی کے دوران زخمی ہونیوالے پاکستانی کوہ پیما مراد سدپارہ جاں بحق — پاک الرٹس: سنسنی نہیں، صرف خبر‫‬ - PakAlerts.net — قابل اعتماد ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم عالمی امور، تازہ ترین خبریں, سیاست, ٹیکنالوجی، کھیل، معیشت، تفریح، صحت، تعلیم، اور بہت کچھ ایک جگہ پر۔

مہم جوئی کے دوران زخمی ہونیوالے پاکستانی کوہ پیما مراد سدپارہ جاں بحق

بلوچستان انرجی ایکسپورٹر بن سکتا ہے، ورلڈ بینک — پاک الرٹس: سنسنی نہیں، صرف خبر‫‬ - PakAlerts.net — قابل اعتماد ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم عالمی امور، تازہ ترین خبریں, سیاست, ٹیکنالوجی، کھیل، معیشت، تفریح، صحت، تعلیم، اور بہت کچھ ایک جگہ پر۔

بلوچستان انرجی ایکسپورٹر بن سکتا ہے، ورلڈ بینک

ملک کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش کا امکان — پاک الرٹس: سنسنی نہیں، صرف خبر‫‬ - PakAlerts.net — قابل اعتماد ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم عالمی امور، تازہ ترین خبریں, سیاست, ٹیکنالوجی، کھیل، معیشت، تفریح، صحت، تعلیم، اور بہت کچھ ایک جگہ پر۔

ملک کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش کا امکان

قوم کا پیار دیکھ کر مجھے نیند نہیں آرہی، ارشد ندیم — پاک الرٹس: سنسنی نہیں، صرف خبر‫‬ - PakAlerts.net — قابل اعتماد ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم عالمی امور، تازہ ترین خبریں, سیاست, ٹیکنالوجی، کھیل، معیشت، تفریح، صحت، تعلیم، اور بہت کچھ ایک جگہ پر۔

قوم کا پیار دیکھ کر مجھے نیند نہیں آرہی، ارشد ندیم

اشتہار
پاک الرٹس: سنسنی نہیں، صرف خبر
قابل اعتماد ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم عالمی امور، تازہ ترین خبریں, سیاست, ٹیکنالوجی، کھیل، معیشت، تفریح، صحت، تعلیم، اور بہت کچھ ایک جگہ پر۔

© 2025 PakAlerts.net - All rights of Media & Publications Are Reserved By PakAlerts (Pvt). Limited.

  • صفحہ اول
  • ضابطہ اخلاق
  • پاک الرٹز کے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پاک الرٹس English
Menu
  • صفحہ اول
  • ضابطہ اخلاق
  • پاک الرٹز کے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پاک الرٹس English

دوبارہ خوش آمدید!

نیچے اپنے اکاؤنٹ میں لاگ ان کریں۔

پاس ورڈ بھول گئے؟

اپنا پاس ورڈ بازیافت کریں

اپنا پاس ورڈ دوبارہ ترتیب دینے کے لیے براہ کرم اپنا یوزر نیم یا ای میل پتہ درج کریں۔

لاگ ان کریں

نئی پلے لسٹ شامل کریں

کوئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
پاک الرٹس English
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • موسم
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم
  • پاک الرٹس یوٹیوب چینل

© 2024 PakAlerts.net - All Rights of Content Media & Publications are Reserved by PakAlerts.net.