کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کو 63 ارب 94 کروڑ روپے کے بڑے ریلیف ملنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جس سے صارفین کے بجلی بلوں میں کمی متوقع ہے۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کے مطابق بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے کیلنڈر سال 2026 کی پہلی سہ ماہی کی ایڈجسٹمنٹ کے لیے باقاعدہ درخواست جمع کرا دی ہے۔
نیپرا کے مطابق اس درخواست پر سماعت 19 مئی کو کی جائے گی، جس کے دوران مختلف بجلی کمپنیوں کی جانب سے پیش کردہ اعداد و شمار اور ایڈجسٹمنٹ کا جائزہ لیا جائے گا۔
حکام کا کہنا ہے کہ بجلی صارفین کو ریلیف دینے سے متعلق حتمی فیصلہ نیپرا کی سماعت مکمل ہونے کے بعد کیا جائے گا، جبکہ منظوری کی صورت میں اس کا فائدہ ملک بھر کے صارفین کو مل سکے گا۔






















































































