حکومت نے جذبہ خیرسگالی کے تحت سمندری حدود کی خلاف ورزی پر مختلف کاروائیوں کے دوران گرفتار سو بھارتی ماہی گیروں کو واہگہ بارڈر کے راستے رہا کردیا۔
واہگہ بارڈر پر رینجرز نے بھارتی ماہی گیروں کو انڈین بارڈر فورس کے حوالے کیا۔ ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے بھارتی ماہی گیروں کو فی کس 5 ہزار روپے، کپڑے اور کھانے پینے کا سامان دیا گیا۔
15 اپریل کو دوسرے مرحلہ میں مزید سو بھارتی ماہی گیروں کو رہا کیا جائے گا اور اسی طرح 22 اپریل اور پھر 29 اپریل کو بھارتی ماہی گیروں کو رہا کیا جائےگا۔ تین مرحلوں میں مجموعی طور پر 3 سو 60 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کیا جائےگا۔