نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی طرف سے گھریلو صا رفین پر عائد فکسڈ چارجز یکم جولائی سےصول کئے جائیں گے جس کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
فکسڈچارج 200 یونٹ استعمال کرنے والوں سے نہیں لئے جائیں گے، 301 ایک سے 400 یونٹ استعمال کرنے والوں سے 200 روپے ماہانہ ،401 سے 500 یونٹ استعمال کرنے والوں سے 400 روپے ماہانہ لئے جائیں گے،اس کے علاوہ 501 یونٹ سے 600 یونٹ استعمال کرنے والوں سے 600 روپے ماہانہ، 601 سے 700 یونٹ استعمال کرنے والوں سے 800 روپے ماہانہ وصول کیا جائے گا۔
700 سے زیادہ یونٹ استعمال کرنے والوں سے فکسڈ چارج ایک ہزارروپیہ وصول کیا جائے گا،ان فکسڈ چارجز میں اضافے کا مقصد بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے ریونیو میں اضافہ کرنا ہے۔
دوسری جانب وفاقی کابینہ نے بجلی کی9سرکاری تقسیم کار کمپنیوں کےبورڈزتحلیل کرنے کی منظوری دے دی، کابینہ کمیٹی سرکاری ملکیتی اداروں کے فیصلے کی وفاقی کابینہ نے منظوری دی، وفاقی وزیر پاور کی سربراہی میں بورڈ نامینیشنز کمیٹی نے بورڈز تحلیل کرنے کی سفارش کی تھی، لیسکو، فیسکو، میپکو، گیپکو اور آئیسکو کےنئے بورڈز تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پیسکو، کیسکو، ٹیسکو اور ہیزکو کے بھی نئے بورڈز تشکیل دیئےجائیں گے، وزیراعظم نے سیپکو اورحیسکو کے بورڈز کی تشکیل نو کامعاملہ روک دیا تھا۔
وفاق نے حال ہی میں سرکاری ملکیتی اداروں سے متعلق ایکٹ2023 میں ترامیم کیں، وفاقی حکومت نے سرکاری اداروں کےبورڈز ارکان کو ہٹانے سےمتعلق آرڈیننس متعارف کرایا،آرڈیننس کےذریعے بورڈزکی تحلیل میں حائل قانونی رکاوٹیں، پیچیدگیاں دور کی گئیں۔