پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )سیزن 7 کے لیے ٹیموں کی تشکیل مکمل ہو گئی ، تمام 6 فرنچائز نے ڈرافٹ سے کھلاڑیوں کا انتخاب کرلیا۔
پاکستان سپر لیگ کے سیزن 7 کی ڈرافٹنگ کی تقریب ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں منعقد ہوئی جس میں فرنچائزز کے آفیشلز اور کھلاڑیوں نے شرکت کی۔
فرنچائزز نے اپنی ریٹنشن اور ٹریڈنگ کا عمل مکمل کرلیا تھا جس کے بعد لاہور قلندرز، کراچی کنگز،اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی نے 8،8 جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز نے 7،7 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا۔
پلاٹینیم، گولڈ اورایمرجنگ میں پہلی پک لاہورقلندرزکی تھی جبکہ سلورکے پہلے راؤنڈ میں پشاور، دوسرے میں ملتان، تیسرے میں کوئٹہ اورچوتھے راؤنڈ میں پشاور زلمی کی باری تھی ۔
لاہور قلندرز نے پلاٹینم کیٹیگری میں فخرز مان کو پک کیا جبکہ ملتان سلطانز نے ٹم ڈیوڈ،کراچی کنگز نے کرس جارڈن، اسلام آباد یونائیٹڈ نے کولن منرو، پشاور زلمی نے حضرت اللہ زازئی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے جیسن روئے کا انتخاب کیا ہے ۔
لاہور قلندرز نے گولڈ کیٹیگری میں عبداللہ شفیق ، فل سالٹ اور ہیری بروک کو پک کیا جبکہ کامران غلام اور ڈین فوکرافٹ سلور کیٹیگری میں قلندرز کا حصہ بن گئے۔
ڈائمنڈ کیٹیگری میں جیمز فولکنر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پک بنے جبکہ عثمان قادر پشاور زلمی، اوڈین اسمتھ ملتان سلطانز ، مارچنٹ ڈی لین اسلام آبادیونائیٹڈ اور گریگوری کراچی کنگز کا حصہ بن گئے۔
پشاور زلمی نے کامران اکمل کو سلور کیٹیگری میں ٹیم کا حصہ بنایا لیکن وہ بطور احتجاج ایونٹ سے دستبردار ہوگئے جبکہ عمر اکمل کو سلور کیٹیگری میں کوئٹہ نے منتخب کیا۔
ایمرجنگ کھلاڑی
لاہور قلندرز نے ایمرجنگ کیٹیگری کے پہلے راؤنڈ کی پہلی پک میں زمان خان کو منتخب کیا جبکہ کراچی کنگز نے پہلی پک میں فیصل اکرم اور دوسری پک میں قاسم اکرم کا انتخاب کیا۔
ایمرجنگ کیٹیگری کے پہلے راؤنڈ میں ملتان سلطانز نے عباس آفریدی، پشاور زلمی نے سراج الدین، اسلام آباد یونائیٹڈ نے مبشر خان اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے عبدالواحد بنگلزئی کو منتخب کیا۔
ایمرجنگ کیٹیگری کے دوسرے راؤنڈ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے زیشان ضمیر، ملتان سلطانز نے امیر عظمت، پشاور زلمی نے محمد عامر خان،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے عشر قریشی اور لاہور قلندرز نے معاذ خان کو اپنی ٹیم کا حصہ بنایا۔
سپلیمنٹری کھلاڑی
سپلیمنٹری کیٹیگری کے پہلے راؤنڈ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے افغانستان کے نور احمد، کراچی کنگز نے طلحہ احسن ،ملتان سلطانز نے زمبابے کے مزرابانی ، پشاور زلمی نے آسٹریلیا کے بین کٹنگ، اسلام آباد یونائٹڈ نے افغانستان کے رحمان اللہ اور لاہور قلندرز نے انگلینڈ کے سمت پٹیل کو منتخب کیا۔
اسی طرح سپلیمنٹری کیٹیگری کے دوسرے راؤنڈ میں پشاور زلمی نے محمد حارث، اسلام آباد یونائیٹڈ نے اطہر محمود کا انتخاب کیا جبکہ کراچی کنگز نے ویسٹ انڈیز کے روماریو شیفرڈ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے احسن علی اور ملتان سلطانز نے احسن علی کو منتخب کیا۔
پی ایس ایل میں شامل 6ٹیموں کا مکمل اسکواڈ درج ذیل ہے۔
اسلام آبادیونائیٹڈ
ملتان سلطانز
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز
لاہور قلندرز
کراچی کنگز
پشاور زلمی
پلاٹینم کیٹیگری میں پشاور زلمی نے افعانستان کےحضرت اللہ زازئی، وہاب ریاض اور لیام لیونگ سٹن جب کہ ڈائمنڈ کیٹیگری میں شعیب ملک، ردرفورڈ اور حیدرعلی کومنتخب کیا ہے۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل ڈرافٹنگ کی تقریب پاکستان کے پہلے اسپورٹس چینل جیو سپر سے براہ راست نشر کی گئی۔
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا ساتواں ایڈیشن 27جنوری سے شروع ہوگا ۔