سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا گیا۔
فواد چوہدری کو اسلام آباد میں ان کی رہائشگاہ سے گرفتار کیا گیا ہے جس کی تصدیق ان کے بھائی فیصل چوہدری نے کردی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز فواد چوہدری سابق سیاسی ساتھی اسد قیصر کو بھی اسلام آباد سے ان کی رہائشگاہ سے گرفتارکیا گیا تھا جنہیں عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔