یوٹیوبر نادر علی کی معروف بھارتی کامیڈین راج پل یادیو کے ساتھ پوڈ کاسٹ .
پرینک اور اپنے پوڈ کاسٹ کی وجہ سے دنیا بھر میں شہرت پانے والے پاکستانی یوٹیوبر نادر علی نے ایک نیا کارنامہ انجام دے کر پاکستان اور بھارت کے لوگوں کو حیران کردیا۔
نادر علی کا شمار پاکستان کے بڑے یوٹیوبرز میں ہوتا ہے اور انہوں نے پرینک چھوڑ کر جب سے این اے پی کے بینر تلے پوڈ کاسٹ کا سلسلہ شروع کیا اس میں بہت ساری نامور شخصیات کو وہ مدعو کرچکے ہیں۔
نادر علی نے معروف و ممتاز بین الاقوامی شہرت یافتہ عالم دین ڈاکٹر ذاکر نائیک کے ساتھ بھی حال ہی میں انٹرویو کیا تھا، اس کے علاوہ شوبز سمیت دیگر شعبوں کی معروف شخصیات بھی انہیں انٹرویو دے چکی ہیں۔
کچھ دیر قبل نادر علی نے بتایا کہ انہوں نے حال ہی میں معروف بھارتی مزاحیہ اداکار راج پل یادیو کے ساتھ پوڈ کاسٹ کیا ہے تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ انٹرویو کہاں ریکارڈ کیا گیا ہے۔
عین ممکن ہے کہ نادر علی نے یہ پوڈ کاسٹ دبئی یا کسی دوسرے ملک میں شیڈول کے تحت ریکارڈ کیا ہوا۔
پاکستانی یوٹیوبر اس انٹرویو پر خاصے خوش اور پرجوش ہیں انہوں نے راج پل کے ساتھ اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’سرحد پار محبتیں بانٹنے کا سفر جاری ہے‘۔