تین ملکی سیریز کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر ٹرائی نیشن سیریز جیت لی ،نیوزی لینڈ نے پاکستان کو فائنل میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دے دی،نیوزی لینڈ نے 243 رنز کا ہدف 45 اورز میں پورا کرلیا۔
ول ینگ 5 ، ڈیون کانوائے 48 ، ولیم سن 34 اور ڈیرل مچل 57 رنز بنا کر آوٹ ہوئے ،پاکستان کی طرف سے نسیم شاہ نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے 243رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ 30رنز پر گری جب ویل ینگ 5رنز بنا کر نسیم شاہ کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔نیوزی لینڈ کی 76رنز پر دوسری وکٹ گر گئی،کین ولیمسن34رنز پر آغا سلمان کا شکار ہوئے۔کیویز کے 39اوور میں 195رنز پر 4کھلاڑی آؤٹ ہو گئے،مچل 57رنز بنا کر ابرار احمد کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق تین ملکی ون ڈے سیریز کا فائنل آج کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے،پاکستان کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے نیوزی لینڈ کے خلاف 242 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی،قومی ٹیم نے نیوزی لینڈ کو 243 رنز کا ہدف دے دیا ۔
پاکستان نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو یکے بعد دیگرے وکٹیں گرتی گئیں،142 رنز پر پاکستان کی تین وکٹیں گرگئی ہیں، فخر زمان 10 اور سعود شکیل 8 رنز بناکر پویلین لوٹے۔اس کے علاوہ بابر اعظم 29 جبکہ کپتان محمد رضوان 46 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ سلمان آغا 45 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ طیب طاہر 38 ، فہیم اشرف نے 21 گیندوں پر 22 بنا سکے۔
مچلز سینٹنر نے 10 اوورز میں 20 رنز دیگر 2 ،مائیکل بریسول نے 10 اوورز میں 38 رنز دیکر 2 وکٹیں لی۔
محمد رضوان نے ٹاس کے موقع پر کہا کہ پچ بیٹنگ کےلیے ساز گار لگ رہی ہے، اس لیے پہلےبیٹنگ کافیصلہ کیا، آج کا دن نیا ہے،ٹرافی اپنے نام کریں گے۔
کپتان نیوزی لینڈ ٹیم مچل سینٹنر نے کہا کہ آج پچ پر گھاس کم نظر آرہی ہے ، ہائی اسکورنگ میچ ہوگا، وکٹ عمومی طورپر پر اچھی لگ رہی ہے،اچھی بولنگ کرانےکی کوشش کریں گے۔
سینٹنر کتے مطابق میٹ ہینری اور بین سیئرز کی جگہ جیکب ڈفی اور نیتھن اسمتھ کو ٹیم میں شامل کیاگیاہے۔
قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، محمد حسنین کی جگہ فہیم اشرف کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔
ٹیم میں بابر اعظم، فخر زمان، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان علی آغا، طیب طاہر، فہیم اشرف، خوشدل شاہ، شاہین شاہ آفریدی ، نسیم شاہ ابرار احمد شامل ہیں۔