مکہ مکرمہ میں حج کے موقع پر خطبہ حج کے مختلف زبانوں میں ترجمے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔
ادارہ امورحرمین کے سربراہ کے مطابق 35 زبانوں میں خطبہ حج کے ترجمے کا انتظام کیا گیا ہے تاکہ دنیا بھر کے حاجیوں تک اس مقدس پیغام کو پہنچایا جا سکے۔
ادارہ امورحرمین کاکہناہے کہ میدان عرفات کی مسجد نمرہ سے خطبہ حج کو براہ راست نشرکیا جائے گا جس سے لاکھوں حاجی مستفید ہوں گے۔
مسجد الحرام کے امام شیخ ڈاکٹرصالح بن عبداللہ یوم عرفہ کا خطبہ دیں گے جبکہ شیخ عبدالرحمان السدیس کی امامت میں دیگرفرائض ادا کئے جائیں گے، یہ انتظامات حج کے روحانی جذبے کو عالمی سطح پر پہنچانے کے لیے کیے گئے ہیں۔