بلوچستان کے ضلع خضدار میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور شہری احتیاطاً گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.3 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 12 کلومیٹر تھی۔
زلزلہ پیما مرکز کا مزید کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز خضدار سے تقریباً 70 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع تھا، جس کے باعث گرد و نواح کے علاقوں میں بھی ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلے کے دوران لوگ کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے کھلے مقامات کی جانب نکل آئے، تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔